السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ
مناسك اكيڈمى ميں خوش آمديد
آپ كے اعتمااد اور تعاون اور ہمارے ساتھ رہنے پر ہم آپ كے شكر گزار ہيں ، ہم اميد كرتے ہيں كہ مناسك حج اور عمرہ كے احكام اور طريقے سيكھنے كے يہ لمحات آپ كے ليئے خوشگوار ثابت ہونگے ۔Flag Arabic

مناسك اكىڈمى

مناسك اكىڈمى ، برقى تعليم(اليكٹرونك ايجوكيشن) كا يہ اوپن اور عام پليٹ فارم ،شرعى علوم كى تعليم و تربيت كو فروغ دينے كے ليئے ،سعودى عرب كى وزارت مذہبى أمور ، و دعوت وإرشاد كى زير نگرانى تيار شدہ اور پيش كردہ ہے ۔

اس پليٹ فارم كى حاليہ پيشكش ميں آٹھ زبانوں كو شامل كيا گيا ہے ، اور وہ: ( عربى – انگلش – تركى – انڈونيشى – ہوسى - فرانسيسى - أردو - بنگلالى ) ہيں ۔ مزيد زبانوں كا مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا ۔

اس اكيڈمى ميں پيش كردہ تمام دروس اور كورسز وزارت مذہبى امور كے تيار كردہ اور نظر ثانى شدہ ہيں ، اور يہ بغير كسى معاوضہ كے بلكل فرى اور مفت ہيں ۔

ان تربيتى كورسز ميں شركت سے قبل ان ميں داخلہ لينے كى ضرورت ہوتى ہے ، ہر كورس كى تكميل پر اس كورس كا مختصر امتحان ہوگا ، يہ امتحان پاس كرنے والا كورس كى تكميل كا اليكٹرونك سرٹيفيكيٹ/ سند حاصل كر سكے گا ۔

نمایاں کورسز

قربانى كا دن
5 اسباق
مزدلفہ
5 اسباق
سعي
5 اسباق

موبائل کی درخواستیں

سمارٹ آلات پر تعلیمی ایپلی کیشنز کی رسومات کے ساتھ، آپ تربیتی نصاب آسان ہیں، اور ویب ورژن کے ساتھ مطابقت پذیری میں شرکت کر سکتے ہیں.

  • نگارشاتِ وزير مذہبى امور ، و دعوت وإرشاد

    اللہ كى توفيق سے سعودى وزارت مذہبى أمور ،و دعوت وإرشاد نے كئى ماڈرن پروگرامزكو بروئے كار لاتے ہوئے مختلف زبانوں اور مختلف طريقوں سے مناسك حج كى تعليم وتربيت كو فروغ ديا ہے ، اور يہ مناسك اكيڈمى كا منصوبہ بھى نبى صلى اللہ عليہ وسلم كے فرمان مبارك :"خذوا عني مناسككم" كہ "حج كا طريقہ مجھ سے سيكھو" كو فروغ دينے كى غرض سے انہيں جديد اور عصرى منصوبہ جات كى ايك كَڑى ہے ، مناسك اكىڈمى اس موضوع پر معلومات كو اس طريقہ سے آسان ، مختصر اور قابل فہم بنا كر پيش كرے گى كہ حجاج كرام اپنے اپنے دور دراز علاقوں مىں رہتے ہوئے جديد اور ماڈرن ٹكنالوجى كے توسط سے اس كا حصول كرسكيں اور مناسك حج كى تعليم وتربيت بہتر اور آسان طريقے سے حاصل كرسكيں، تاكہ مملكت سعودى عرب كے معزز حكمرانوں كى خواہش كے عين مطابق ٹكنالوجى كى تيز رفتار ترقى كے دھارے سے ہم آہنگ ہوكر عصرى اور جديد وسائل كے ذريعے حاجيوں كى آگاہى اور راہنمائى كا پروگرام پيش كركے اللہ كے ان مہمانوں كى خوبصورت طريقے سے خدمت كى جاسكے ۔ اللہ جل جلالہ سے دعا گو ہوں كہ وہ حجاج كرام كو بآسانى اور بسہولت فريضہ حج ادا ئيگى نصيب فرمائے اور تمام اداروں اور شعبوں كو اس سلسلہ ميں خادم حرمين شريفين اور ان كے وليّ عہد – الله ان كى مدد فرمائے - كى طرف سے جارى كردہ احكامات كے مطابق ديانتدارى سے بھرپور جد وجہد اور اپنى اپنى ذمہ دارياں ادا كرنے كى توفيق دے ۔

    صالح بن عبد العزيز بن محمد آل الشيخ (وزير مذہبى أمور سعودى عرب)
  • مساجد اور دعوت وارشاد كے نائب وزير كى نگارش

    ہم آپ كو "مناسك اكىڈمى" كے منصوبے ميں خوش آمديد كہتے ہيں ، جس كے ذريعے ہم نئے انداز ميں حاجيوں كى آگاہى اور راہنمائى كى خدمات پيش كر رہے ہيں تاكہ پورى دنيا كے مسلمانوں كو حج اور سفر حج سے متعلق معلومات حاصل ہوسكيں ، اس پروگرام كى تيارى اور نگرانى ، اسلامى تعليمات كى روشنى ميں حج اور عمرہ كى ٹريننگ دينے والے ماہر علماءنے، اعلى علمى اور تحقيقى معيار كے مطابق كى ہے ۔ اللہ تعالى سے دعا گو ہوں كہ اس كار عظيم ميں حصہ لينے والى ٹيم كو مزيد توفيق سے نوازے ، ان كى مدد فرمائے ، اور راست روى نصيب فرمائے ، اور تمام فاضل علماء كا شكر گزار ہوں جنہوں نے اس نئى پيشرفت ميں تعاون كيا ، اورسب سے اميد كرتا ہوں كہ اس اہم تعليمى اكيڈمى كے تعارف ميں بھرپور كردار ادا كرينگے اور اسكى ترقى اور بہترى كے ليئے وزارت كے ساتھ مسلسل رابطے ميں رہيں گے ۔

    ڈاكٹر توفيق بن عبد العزيز السديرى

ہماری میلنگ کی فہرست کا سبسکرائب کریں

اكيڈمى ميں اليكٹرانك تعليم و تربيت كى خصوصيات ۔

  • تعليمى مواد مخصوص اور معتمد ہے

    اكيڈمى ميں دينى شعائر كى تعليم كا مواد قابل اعتماد جہات سے منظور شدہ ہے ۔

  • مكمل مفت

    رجسٹريشن سے ليكر تعليمى مواد اور امتحانات ، اور اس ميں شركت كے اليكٹرونك سرٹيفيكيٹ/ سند سب مكمل فرى اور مفت ہے ۔

  • تمام سسٹمز كى سپورٹ

    شروع سے آخر تك تمام سپورٹڈ پليٹ فارم سے استفادہ كيا جاسكتاہے ( موبائل، ٹيب ، ويب سائيٹ، سيلف سروس ڈيوائسز)۔

  • مختلف زبانيں

    ابھى تك اكيڈمى ميں دروس اور اكيڈمك پروگرام آٹھ زبانوں ميں ہيں ۔

  • مناسب اوقات

    كسى بھى دن كسى بھى وقت ، صبح يا شام حاضر ى كى رجسٹريشن كروا كے تعليم وتربيت جارى ركھى جاسكتى ہے ۔

شراکت دار

تازہ ترین خبریں