Background Image

ہمارى خيريں

مناسك اكىڈمى اور اسے كاميابى سے ہمكنار كرنے والے شركاء

مناسك اكىڈمى اور اسے كاميابى سے ہمكنار كرنے والے شركاء

3:25 ص الجمعة 5 ذو القعدة 1438 هـ

مناسك اكىڈمى كے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب الشيخ طلال بن  أحمد العقيل  نے اپنے وضاحتى بيان ميں كہا كہ مذكورہ اكيڈمى كو معالى وزير مذہبى امور ، دعوت و ارشاد جناب الشيخ صالح بن عبد العزيز بن محمد آل الشيخ  اور اسى طرح محترم المقام نائب وزير أمور مساجد اور دعوت وإرشادجناب ڈاكٹر توفيق السديرى  كا  مكمل تعاون حاصل رہا  اور جناب معالى وزير نے يہ ہدايات فرمائيں كہ جتنى جلدى ممكن ہو  اس منصوبے كو مكمل كركے لانچ كيا جائے تاكہ جلدى سے جلدى  مطلوبہ زبانوں ميں  اس كى خدمات پيش كى جاسكيں اور  يہ ايك پہلا تكنيكى اور علم وآگہى كا منصوبہ بن كر ابھرے  جو مناسك حج و عمرہ ميں متخصص ہو نے كى بنا پر مناسك حج وعمرہ كے تمام مسائل و احكام  كو شرح وبسط سےبيان كرنے اور سكھانے ميں اپنا بھرپور كردار ادا كرسكے اوردنيا كے تمام علاقوں كے بسنے والے جو  اسلام كے پانچويں ركن (حج)  سے متعلق تمام احكامات ومسائل سے واقفيت كى رغبت ركھتے ہوں انٹرنيٹ كے ذريعہ مختلف سسٹمز  كى وساطت اس اكيڈمى سے بھرپور استفادہ كرسكيں ۔

اس اكىڈمى ميں جن حضرات نے علمى مواد اور دروس كى شكل ميں اپنا بھرپور حصہ ڈالا وہ چيدہ چيدہ اور چنيدہ ثقہ او رقابل اعتماد علماء ہيں جو سعودى يونيورسٹيز سےعلوم شرعيہ ، عقيدہ اور فقہ ميں ڈگريوں كے حامل ہيں اور وزارت مذہبى امور كى زيرِ نگرانى دوسرے ممالك ميں تعليمى اور دعوتى سرگرميوں مصروف ہيں   جو اكيڈمك تعليم اور علومِ شرعيہ كے ماہر اساتذہ ہونے كے ساتھ ساتھ حاجيوں كى راہنمائى  كے فن ميں طويل تجربہ  ركھتے ہيں ، اور اس اكيڈمى ميں  وزارت كى طرف سے مسلمانان عالم كو مناسك حج كى  كتاب وسنت كے مطابق صحيح تعليم دينے كى غرض سےعلمى مواد پيش كرنے والوں كى تعداد 40 حضرات سے متجاوز ہے جنہوں نے آٹھ زبانوں ميں 10000دروس  اور ٹى وى پروگرامز  پيش كئيے ۔

اس موقع پر وزير مذہبى امور ، دعوت وارشاد كے مشيرخاص الشيخ  العقيل نے اعلان كيا  كہ اس عظيم منصوبے كو جناب حسن عباس شربتلى كى چیریٹی فاؤنڈیشن كا خاص تعاون حاصل ہے ، اور قومى فاؤنڈيشنز ميں سے يہ  نماياں فاؤنڈيشن ہے جو دعوتى شعبوں كا قابل قدر تعاون كرنے والى ہے ، جس سے مطلوبہ نتائج كے حصول كے ليئے باہمى تعاون كى اہميت كا پتہ چلتا ہے ۔

اس موقع پر الشيخ العقيل نے اس چیریٹی فاؤنڈیشن كے چيئرمين اور تمام اركان اور اداروں كے  اس سلسلہ ميں   وزارت كے ساتھ مسلسل تعاون پر  شكريہ ادا كيا  اور اس چيرٹى فاؤنڈيش كے ایگزیکٹو ڈائریکٹرجناب عبد اللطيف النقلى كے نتيجہ خيز  اقدامات كو سراہا ۔

الشيخ العقيل نے اپنى گفتگو كو سميٹے ہوئے كہا كہ محترم المقام جناب وزير مذہبى امور اور نائب وزير نے ہميشہ ٹيم ورك اور دعوتى ميدان ميں ترقى اور تطور كے ليئے تمام ارداروں كو يك جان ہوكر كام كرنے كى ضرورت  پر زور ديا ہے كہ  ايسے ہى ٹيم ورك   كے نتائج ہميشہ بار آور ، نتيجہ خيز اور خوش كن ہوتے ہيں ، نيز  جديد عصرى وسائل كو بروئے كار لاتے ہوئے اعتدال اور وسطيت ، آپس كے بھائى چارے اور باہمى محبت والفت اور اسلامى آداب اور اعلى اخلاق كو ملحوظ خاطر ركھ كر كتاب وسنت كےمعانى او رمفاہيم  اور سيرت طيبہ كى تمام زبانوں ميں ترويج  پر زور ديا ہے ۔